ملتان پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث اس کے بھائی وسیم کوگرفتار کرلیا

17 جولائی 2016 (13:03)

سی پی اوملتان اظہراکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ قندیل کے والدین کو گرفتار نہیں کیا گیا ,وہ اپنے گھر میں ہیں۔ ابھی انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اس کی تدفین کہاں کی جائے گی. پریس کانفرنس میں ملزم کو بھی پیش کیا گیا.اس موقع پرملزم وسیم کا کہنا تھا کہ میں نے قندیل کی حالیہ ویڈیو دیکھ کر اس کو قتل کیا.ملزم نے بتایا کہ اس نے قندیل بلوچ کا گلا گھونٹ دیا جس سے اس کی موت ہوئی.قندیل کو مارنے سے پہلے نشہ آور دودھ پلایا تھا.ملزم نے کہا کہ اسےقتل پر کوئی شرمندگی نہیں۔ قندیل نے بلوچوں کا نام بدنام کیا جس پرطیش میں آیا۔