حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ(ن) ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ سٹی ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے،حکومت عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کررہی ہے اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف موثر ترین طریقہ سے بین الااقوامی برادری کو آگاہ کیا گیا ہے۔۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب شہدا ء کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہر ہ کر رہی ہیں۔ پاکستان کی حکومت وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مظلوم کشمیریوںکی بھرپور اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گی اور انکی آواز ہر فورم پر اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کے خلاف ہر پلیٹ آواز بلند کرے گی۔