ساہیوال: ٹی ایم اے کی نااہلی‘ سیوریج کاپانی گلیوں میں جمع‘ مکینوں کا احتجاج

17 جولائی 2016

ساہیوال (نامہ نگار) ٹی ایم اے کی نا اہلی اور بے حسی کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج،گٹروں کی صفائی کر وانے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کا ر پو ریشن کی یو سی 7میں واقع گارڈن ٹائون کے رہائشیوں نے ٹی ایم اے کی نا اہلی اور بے حسی کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ گارڈن ٹائون کے مین ہولز کی عرصہ 6سال گار نہیں نکالی گئی گٹر بند ہو نے کی وجہ سے ابل جاتے ہیں اور سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں ،طلباء اور نمازیوں کو گزر نے میں شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں ہم نے بلدیہ افسران کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کیا اور مسلسل بلدیہ کے چکر لگا ئے لیکن شنوائی نہ ہو ئی علاقہ کا سپر وائزر اکرم رو زانہ سڑکوں پر پانی دیکھتا ہے مگر عملی طور پر کچھ نہیں کر تا انہوں نے قائم مقام ڈی سی او رضوان نذیر اور کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ سے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔