جائیداد کا تنازع‘ بھائی کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ

17 جولائی 2016

ساہیوال (نامہ نگار)جائیداد کا تنازعہ ‘بھائی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر بھائی کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق عمران سردار اور اسد سردارکے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے ۔گزشتہ روز یادگارچوک کے قریب ملزم اسد سردار نے بھائی عمران سردار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں مزاحمت پر زدوکوب کرناشروع کردیا ،راہگیروں نے بیچ بچاؤ کروایا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔