2 بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

17 جولائی 2016

ساہیوال (نامہ نگار)نواحی گائوں سے بجلی چوری کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ چک نمبر 56جی ڈی میں غلام مصطفی مین لائن سے کنڈی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا کہ ایس ڈی او کوٹ خادم علی شاہ فیڈر نے موقع پر چوری پکڑلی ۔ علاوہ ازیں غلہ منڈی کے علاقہ پیپلز کالونی میں ملزم صدیق نے بجلی کے میٹرمیں ڈائریکٹ تارلگاکر بجلی چوری کی ۔تھانہ غلہ منڈی نے ایس ڈی او وخالد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے ۔