گجرات: ڈاکوؤں نے شہری سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چھین لی

17 جولائی 2016

گجرات (نامہ نگار) دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات 14 تولے سونا،سوا لاکھ نقدی مسلح افراد لے اڑے،تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ فیض آباد میں ہدایت اللہ چیمہ کو دن دیہاڑے گیارہ بجے مسلح افراد نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر 14 تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے ہدایت اللہ چیمہ کی رپورٹ پر تین ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔