ترک عوام کو سلام کرتے ہیں :نواز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم محمد نواز شریف نے برادر ملک ترکی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی منتخب جمہوری حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان ترکی میں امن‘ جمہوریت اور استحکام چاہتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں ناکام بغاوت پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کے بہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے اور ترک عوام تاریک قوت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ صدر اردگان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ تر کی کی منتخب جمہوری حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان ترکی میں امن‘ جمہوریت اور استحکام چاہتا ہے۔ ترک عوام کی بہبود اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ترکی کے ساتھ مضبوط اور تار یخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے صدر کی پاکستان کے لئے حمایت قابل تعریف ہے۔ ترکی کی عوام نے بھی پاکستان کی ہر موقع پر حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی منتخب قیادت اور حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر ترک عوام کو سلام پیش کیا ہے۔ بہادر عوام کا یہ عزم قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کے ساتھ مضبوط اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان ترکی میں امن اور جمہوریت کا استحکام چاہتا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی منتخب جمہوری حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان ترکی میں امن‘ جمہوریت اور استحکام چاہتا ہے۔ ترکی کے بہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے اور ترک عوام تاریک قوت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ صدر اردگان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان ترکی میں امن‘ جمہوریت اور استحکام چاہتا ہے۔ ترک عوام کی بہبود اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ترکی کے ساتھ مضبوط اور تار یخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترکی کے صدر کی پاکستان کے لئے حمایت قابل تعریف ہے۔ ترکی کی عوام نے بھی پاکستان کی ہر موقع پر حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی منتخب قیادت اور حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
نواز شریف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ ملک میں فوج کو دعوت دینے کے بینرز لگانے کے معاملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے مزید بھی گرفتاریاں ہوئی ہیں پنجاب اور اسلام آباد میں بینرزلگانے والوں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں سندھ حکومت کوبھی چاہیے کہ وہ بھی مقدمہ قائم کرے وہاں بھی اس قسم کے بینرز لگے تھے۔ اعتزاز احسن ملزموں کو سزائیں دلوانے کے لیے مقدمہ کی پیروی کریں۔ ترک عوام نے بلند شعور کا مظاہرہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ترکی کے عوام نے مثال قائم کی ہے فوجی بغاوت کوناکام بنا دیا گیا ہے۔ جمہور کی قوت سے جمہوریت کا دفاع کیا گیا ہے۔ ترکی کے عوام اور قیادت مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پاکستان کی اور دنیا بھر کی جمہوری قوتیں مبارکباد کی مستحق ہیں اور یقیناً یہ مسلم دنیا میں نیا انقلاب ہے جس کی بنیاد آج رکھی گئی ہے۔ پاکستان میں فوج کو بلانے کی آوازوں پر کسی نے کان نہیںدھرا اس کی ایک زندہ مثال موجود ہے کہ ایک بینر لگایا گیا تھا۔ ساری جماعتوں نے اس کی مذمت کی۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ مسلح افواج جمہوری نظام کے حق میں ہیں، یہاں کچھ میڈیا عناصر اور سیاستدان ایسے ہیں جو فوج کو بغاوت پر اکساتے ہیں ، یہ لوگ عوام کو آمریت کے دور میں آنے والے اندھیروں کے بارے میں نہیں بتاتے۔ خوش آئند بات ہے کہ فوج جمہوریت پسند اور جمہوری نظام کے حق میں ہے ، پاکستان میں کچھ عناصر آمرانہ ذہن رکھتے ہیں جن میں کچھ میڈیا کے عناصر اور سیاستدان بھی شامل ہیں، فوج کو اقتدار پر بغاوت کے لئے اکساتے رہتے ہیں ۔ ترکی میں ثابت ہو گیا کہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہی ہیں ۔ آمریت پسند میڈیا کے عناصر عوام کو ہر وقت جمہوریت کے نقصانات بتانے میں لگے رہتے ہیں مگر وہ عوام کو آمریت کے نقصانات اور اس دور کے اندھیروں کے بارے میں آگاہ نہیں کرتے ملک نے ہمیشہ جمہوری دور میں ترقی کی۔ جمہوریت کے ثمرات منتقل کرنے میں وقت لگتا ہے مگر اتنا وقت جمہوریت کو دیا نہیں جاتا۔ پی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا ترکی دنیا کا پہلا مسلم ملک ہے جس نے مسلح بغاوت کو جمہوری طاقت کے ساتھ نمٹا ہے جو پوری مسلم دنیا کیلئے نیک شگون ہے۔ ترکی اس بات کیلئے مبارکباد کا مستحق ہے پاکستان کے عوام نے چار مرتبہ مارشل لاء کا سامنا کیا‘ لیکن ایسا کوئی بھی شخص آپ کو نہیں ملے گا جو آمریت کا نفاذ چاہتا ہو۔ پاکستان کی قوم جمہوریت کیلئے متحد ہے۔ جمہوریت سے ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آمریت کے مقابلہ میں جمہوریت نے ہی پاکستان کو آئین دیا ہے جو آج بھی وفاق کی سلامتی اور ہمارے اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے۔ جمہوریت نے پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواہ وہ بینظیر بھٹو ہوں یا نوازشریف‘ کسی بھی آمر کو اقتدار میں رہنے کے بعد عوام نے کبھی وہ پذیرائی نہیں دی جو جمہوری قوتوں اور جمہوری قائدین کو واپسی پر دیتے ہیں۔ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ترک عوام نے اپنے قائد کے حکم پر سڑکوں پر نکل کر بغاوت ناکام بنا دی۔ نوازشریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے سب چور ہیں۔ لوڈشیڈنگ سے متعلق کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کیا۔ دس لاکھ عوام کے جلسہ کی باتیں کرنے والا خان صرف دو ہزار بندے اکٹھے کر سکا‘ عمران خان چھوٹی سی جلسی کرکے ذلیل و خوار ہوکر سیالکوٹ سے گیا۔ سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا ترک صدر کی طرح نوازشریف بھی غالب آئیں گے۔ وزیراعظم کی شرافت ہے کہ وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوریت میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، مارشل لاء میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکی میں ہونے والی بغاوت سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ جیسے ترک عوام نے فوجی بغاوت ناکام بنائی اس سے دوسروں کو سبق لینا چاہئے۔ ترک وزیر خارجہ نے جمہوریت کی حمایت کرنے پر پاکستان عوام اور وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ترک وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کیا اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور ترک حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ نے جمہوریت کی حمایت کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ترک ہم منصب کو فون کیا اور کہا کہ ترک عوام نے دنیا کیلئے مثال قائم کر دی۔ ترک عوام کی جدوجہد کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔ ترک وزیراعظم‘ حکومت اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔