نیپال کے 68 سالہ شہری نے سکول میں داخلہ لے لیا

17 جولائی 2016

کھٹمنڈو: نیپال کا 68 سالہ شہری جو 6 بچوں کا باپ اور 8 بچوں کا دادا ہے ان پر کچھ عرصہ پہلے تعلیم حاصل کرنے کا جنون سوار ہوا جس کے بعد انہوں نے اسکول میں داخلہ لے لیا جہاں وہ روزانہ باقاعدہ سے تعلیم کے حصول کے لیے جاتے ہیں۔نیپال کے د±رگا کامی نامی شہری سیانگیا شہر کے مقامی اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم ہیں اور ان کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے، وہ لڑکپن سے ہی استاد بننا چاہتے تھے لیکن اسکول فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرسکے۔