سڈنی: روسی مہم جو نے ہیلیئم بھرے گرم غبارے میں بیٹھ کر پوری دنیا کا چکر لگانے کا اعلان کی

17 جولائی 2016

سڈنی: روسی مہم جو نے ہیلیئم بھرے گرم غبارے میں بیٹھ کر پوری دنیا کا چکر لگانے کا اعلان کیا 65 سالہ روسی مہم جو فیڈور کونیوخوف نے مغربی آسٹریلیا کے علاقے نارتھم سے 170 فٹ بلند غبارے سے اپنا سفر شروع کیا ہے۔ یہ عین وہی جگہ ہے جہاں سے سے امریکی مہم جو اسٹیو فوسے نے سال 2002 میں ایک غبارے کے ذریعے دنیا کا چکر لگانے کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور 2007 میں وہ ایک فضائی حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔فیڈورپر اعتماد ہیں کہ وہ صرف 13 دن میں اپنا سفر مکمل کرلیں گے، اپنے سفر کے دوران وہ آسٹریلیا کے مشرقی حصے کو عبور کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ ، چلی ، ارجنٹینا جائیں گے اور وہاں سے جنوبی افریقا کا رختِ سفر باندھیں گے۔ اس کے بعد وہ دوبارہ آسٹریلیاآئیں گے جب کہ اس دوران فیڈور مجموعی طور پر 19 ہزار میل کا فاصلہ طے کریں گے۔