سائیکل چلانا شوگر کے مرض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے: نئی تحقیق
لاہور (این این آئی) سائیکل چلانے میں قریباً پورے بدن کے پٹھے حرکت کرتے ہیں اور اس کی باقاعدہ عادت امراضِ قلب اور موٹاپے کو روکتی ہے۔ تاہم ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو سائیکل چلانے کی عادت کو معمول بنالیں۔