یاسر شاہ کی طوفانی باولنگ کا ابھی آغاز ہے: مشتاق احمد
لاہور (نمائندہ سپورٹس) لارڈز ٹیسٹ میں جہاں مصباح کے بلے نے رنز اگلے وہیں وہیں سپنر یاسر شاہ کا جادو بھی سر چڑھ کے بول رہا ہے۔ باو¿لنگ کوچ مشتاق احمد نے پریس کانفرنس میں یاسر شاہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔مشتاق احمد نے محمد عامر کو مضبوط اعصاب کا مالک قرار دیتے ہوئے انگلش تماشائیوں کا شکریہ بھی ادا کر دیا۔ باو¿لنگ کوچ کے مطابق، قومی کھلاڑیوں نے انگلش بلے بازوں کو قابو کرنے کے لئے خوب محنت کی ہے جو ٹور میں نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کی طوفانی باﺅلنگ کا ابھی آغاز ہے ۔ لارڈز کرکٹ کا گھر ہے اور یہاں پانچ وکٹیں لینا ہر بولر کا خواب ہوتا ہے۔یاسر کی آج کی کارکردگی صرف یاسر کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، کیونکہ ہمارے نام کے ساتھ لارڈز میں پاکستان کا نام بھی لکھا گیا ہے۔ یاسر کی کامیاب بولنگ کی بڑی بات یہ تھی کہ اس نے ایکشن کو کنٹرول رکھا اور نئے تجربات کرنے سے گریز کیا اور اسی وجہ سے وہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔اگر آپ لیگ سپنر ہیں اور آپ پر اعتماد ہیں تو کسی بھی پچ پر وکٹیں لے سکتے ہیں اور یہی یاسر شاہ نے ہمیں کر دکھایا ہے۔