اداکار البیلاکی 12 ویں برسی آج منائی جائے
لاہور (شوبز ڈیسک) فلم، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار البیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے ان کی12ویں برسی آج منائی جائے گی۔ اختر حسین المعروف حاجی البیلا نو برس قبل 17جولائی کو دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ سٹیج ،ٹیلی ویژن اورفلمی دنیا کے اداکار البیلانے ستر کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔البیلا اپنی مخصوص جسمانی حرکات و سکنات سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے البیلا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ،اچاناں پیارد ا،بدنام ،عشق نچاوے گلی گلی اور باﺅ جی قابل ذکر ہیں۔ حاجی البیلا نے سٹیج ڈراموں اور فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموںمیں بھی کام کیا۔معرف کامیڈین اور اداکار البیلا 17 جولائی 2004ءکودل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 63برس تھی۔