نئے گلوکاروں کو تمام ٹی وی چینلز پر مواقع ملنے چاہئیں: انور رفیع

17 جولائی 2016
نئے گلوکاروں کو تمام ٹی وی چینلز پر مواقع ملنے چاہئیں: انور رفیع

لاہور(اے پی پی )نامور گلوکار انور رفیع نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کو بھی پی ٹی وی سمیت دیگر ٹی وی چینلز کوزیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیںجس سے میوزک کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اسوقت باصلاحیت نئے گلوکار بہتر مواقع نہ ملنے کے سبب پریشان ہیں۔انہیں آگے بڑھنے کےلئے پلیٹ فارم ضروری ہے۔انور رفیع نے کہاکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،ضرورت صرف ان سے کام لینے کی ہے۔