اردو فلم”عشق پازیٹو“ کی نمائش 22جولائی کو ہو گی

17 جولائی 2016
 اردو فلم”عشق پازیٹو“ کی نمائش 22جولائی کو ہو گی

لاہور(اے پی پی )فلمسٹار نور کی بطور ہدایت کارہ پہلی اردو فلم”عشق پازیٹو“22جولائی کو نمائش کےلئے پیش کی جارہی ہے۔فلمسٹار نور کا کہنا ہے کہ میری یہ فلم عوام کو کہانی،میوزک اور ڈائریکشن کے حوالے سے ضرور پسند آئے گی۔فلم کے ہر شعبے پر بھرپور محنت کی گئی ہے،فلم کی نمائش ایک نجی ٹی وی چینل کے زیر اہتمام ہورہی ہے،چینل پر تشہیری مہم کا آغاز ہوچکاہے۔