منی آئی پی ایل بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے باعث شرمندگی بننے لگی
دہلی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے منی آئی پی ایل کا خواب شرمندگی کا باعث بننے لگا۔ چار ممالک کے کرکٹ بورڈز نے ایونٹ کے انعقاد کی مخالفت کردی۔کرکٹ آسٹریلیا‘ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ‘انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے منی آئی ایل کے انعقاد کی مخالفت کردی ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین انو راگ ٹھاکر نے آئی سی سی اجلاس میں ایونٹ کا ستمبر میں انعقاد کرانے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔بھارت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی طرف سے منی آئی پی ایل کی مخالفت بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے شرمندگی کا باعث بنی ہے۔