لارڈز ٹیسٹ : انگلینڈ 272 پر آﺅٹ‘ پاکستان کی مجموعی برتری 281 رنز‘ دو وکٹیں باقی
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان نے لیگ سپنر یاسر شاہ سمیت دیگر باو¿لرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ ٹیم کو 272 پر آو¿ٹ کردیا ۔پاکستان نے دوسری اننگز8 وکٹوںکے نقصان پر214رنز بناکر مجموعی طور پر281رنز کی رتری حاصل کرلی ۔لارڈز میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزپاکستان نے پہلی اننگز میں 67 رنز کی برتری سے بیٹنگ کا آغاز تو محمد حفیظ صفر پر آو¿ٹ ہوئے ۔بعد میں آنے والے کھلاڑی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکے‘ٹاپ آرڈر ناکام رہا ۔شان مسعود 24 ‘ اظہرعلی 23‘کپتان مصباح الحق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔یونس خان 25‘اسد شفیق49‘سرفراز احمد45‘وہاب ریاض صفر پر پویلین لوٹ گئے‘وہاب ریاض پہلی اننگز میں بھی صفر پر آﺅٹ ہوئے تھے۔یاسر شاہ 30اور محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔پاکستان نے دوسری اننگز میں 8وکٹوں پر 214رنز بنائے ہیں اور ابھی دو وکٹیں باقی ہیں ۔ کرس ووکس نے 5 جبکہ ‘ معین علی نے دو جبکہ سٹورٹ براڈ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔کرس ووکس میچ میں مجموعی طور گیارہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ‘انہوں نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں میزبان انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنزسے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو پاکستانی باو¿لرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو وکٹ پر زیادہ دیر ٹھہرنے نہیں دیا۔فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض نے 260 رنز کے مجموعی سکور پر انگلش بلے باز سٹورٹ براڈ کو دن کا پہلا شکار بنایا، انھوں نے 17 رنز بنائے تھے۔یاسر شاہ نے دوسری کامیابی دلانے میں زیادہ دیر نہیں لگائی اور 267 کے مجموعی سکور پر سٹیون فن کو پویلین بھیج کر انگلینڈ کو آٹھواں نقصان پہنچایا جبکہ وہاب ریاض اور شان مسعود نے جیک بال کو رن آو¿ٹ کرکے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔انگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے سکور 339 رنز کے جواب میں 272 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔کرس ووکس نے ناٹ آو¿ٹ رہتے ہوئے 35 رنز بنائے۔یاسر نے 72 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ وہاب ریاض، محمد عامر اور راحت علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔اس سے قبل انگلینڈ ٹیم نے کپتان الیسٹر کک کے 81 رنز کی بدولت دوسرے روز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔