یاسر شاہ انگلینڈکیلئے بڑا خطرہ ہیں:ناصر حسین

17 جولائی 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس )انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ بہت اچھے بولر ہیں اور وہ سیریز میں انگلینڈ کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ایاسر شاہ کی آج کی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں اور کیا ان کے خیال میں ان کی آج کی کارکردگی انگلینڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟آج یاسر شاہ کی کارکردگی بہت عمدہ رہی وہ آگے جا کر انگلینڈ کے لیے بڑا خطرہ بنیں گے کیونکہ وہ بہت اچھے بولر ہیں۔یاسر شاہ لارڈز ٹیسٹ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز لیگ سپنر مشتاق احمد کو حاصل تھا جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف 20 برس قبل 1996 میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔