فیفا نے کلب فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا
زیورخ (سپورٹس ڈیسک ) فیفا نے کلب فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ میگا ایونٹ رواں سال جاپان میں 8سے 18دسمبرتک کھیلا جائے گا۔چھ براعظموں کی چیمپئنز ٹیمیں شرکت کرینگی جبکہ جاپان میزبان کی حیثیت سے شریک ہوگا۔ تین ٹیمیں ریال میڈرڈ‘کلب امریکہ اور آکلینڈ سٹی پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں۔ان کے ساتھ ایشیا ‘افریقہ ‘جنوبی امریکہ کی چیمپئنز ٹیمیں بھی شریک ہونگی ۔