پہلی آن لائن اردو ڈکشنری کا اجرائ، فری موبائل ایپس متعارف
لاہور (پ ر) پہلی آن لائن اردو ڈکشنری (www.urduthesaurus.com) اور اس کی فری موبائل اپیس متعارف کرا دی گئی۔ ڈکشنری کے ایڈیٹر مشرف علی فاروقی ہیں۔ ڈکشنری اردو الفاظ کے مترادف اور متضاد الفاظ پر مشتمل ہے جس میں 40 ہزار سے زائد الفاظ اور فقرات، بیس ہزار مترادف الفاظ بھی مل سکتے ہیں مشرف علی فاروق نے بتایا کہ الفاظ کا ذخیرہ آئندہ مہینوں اور سالوں میں بڑھتا جائے گا دو زبانوں پر مشتمل ڈکشنری میں سائنس، آرٹس، قانون، تجارت اور دوسرے شعبہ جات کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ بچوں کے ذخیرہ الفاظ کو بڑھانے کیلئے چیزیں متعارف کرائیں گے یہ طلبائ، ماہرین تعلیم اور ایسے افراد جو اردو بولتے، لکھتے اور دوسری زبانوں کا اردو میں ترجمہ کرتے ہیں کیلئے مفید ثابت ہوگی۔ ڈکشنری کو تیار کرنے میں 5 سال کا عرصہ لگا ہے۔ اس کیلئے کسی سے فنڈز نہیں لئے گئے۔ بعض اوقات اس کو الیکٹرانک ڈیوائسز میں تبدیل کرنے کیلئے فنڈز کی ضررت بھی پڑی تھی، اب اس کیلئے سپانسر شپ کی ضرورت ہے تاکہ اس کے باقی ماندہ کام کو مکمل کیا جا سکے۔ ڈکشنری کے ایڈوائزری بورڈ میں اردو سکالر تحسین فراقی، معین نظامی، محمد سلیم الرحمن اور مظہر محمود شیرانی شامل ہیں موبائل ایپس ڈاکٹر اویس اطہر کی تکنیکی رہنمائی میں تیار کی گئی ہیں مشرف علی فاروقی اردو آن لائن ایڈیٹر اس سے قبل ناول ’’ٹیوین کلے اینڈ ڈسٹ‘‘ ’’دی سٹوری آف اے وڈو‘‘ ’’ریبٹ ایپ‘‘ اور بچوں کے ناول ٹک ٹک، دی ماسٹر آف ٹائم کے مصنف بھی ہیں۔ انہوں نے ’’داستان امیر حمزہ‘‘ اور ’’طلسم ہوشربا‘‘ کا ترجمہ بھی کیا ہے۔