بحریہ ٹائون نے پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس نیو روسرجری سنٹر قائم کردیا

17 جولائی 2016

لاہور( پ ر) بحریہ ٹائون لندن نیوروسرجری پارٹنر شپ اور لندن نیوروسائنسز سینٹر لمیٹڈ نے 4ماہ قبل ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ جس کی رو سے پاکستان اور اس خطے میں صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت ہوگی اس موقع پر لندن میں تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین بحریہ ٹائون کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین میڈیکل سنٹر ہارلے سٹریٹ کلینک لندن کے 19 نامورسرجنز نے شرکت کی ان نامور سرجنز میں رحچر ڈکلن، عرفان ملک ، کرس شینڈلر، نک ٹامس ڈیوڈ بیل، سینن برازی، رابرٹ ویکس، ڈاکٹر این احمد، کے براکس، کرسٹولیس، ڈاکٹر شجاع الدین، بہرام فاروقی، ثاقب بشیر ، ڈاکٹر شفاقی عارف خان، اظہر خان، ڈاکٹر زبیر، ڈومینیکو والینٹی ، ڈیوڈلارنس اور پیٹر جانوس شامل تھے اس سلسلہ میں چیئرمین ملک ریاض نے بتایا کہ اس انقلابی پاٹنرشپ نے بحریہ ٹاون کے ہسپتالوں، بحریہ انکلیو اسلام آباد اور بحریہ گالف سٹی اسلام آباد میں ورلڈ کلاس سپائنل سرجری، بحالی اور نروانجری پیٹر سنٹرز قائم کئے ہیں۔ بحریہ انکیواسلام آباد کے قائم کردہ سینٹر کے لیے اس سلسلے میں مشینری اور سامان خریدا جاچکا ہے جس کی تنصیب رواں سال اکتوبر تک برٹش سرجنیز کی زیرنگرانی کی جائے گی چند ماہ تک ہسپتالوں کیلئے ڈاکٹرز اور سرجنز کی بھرتی کا آغاز کیا جائے جن کو6ماہ کی برٹش ڈاکٹرز سے ٹریننگ دلوائی جائے گی یہ ہسپتال اگلے سال کے آغاز سے مکمل آپریشنل ہوگا۔