ان اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے: ڈی سی او

17 جولائی 2016

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام ٹا ئونز میں ڈینگی کے حوالے سے ہفتہ صفائی منایا گیا۔ ہفتہ صفائی مہم کے تحت تمام ٹا ئونز میں ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں نے اِن ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا ۔اس ضمن میں ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان نے ڈی سی او آفس کچہری کی عمارت اور چھتوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے چھتوں پر موجود پانی کی ٹینکیوں کو بھی خود چیک کیا۔ڈی سی او لاہور نے محکمہ ریونیو کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ چھت پر موجود جھاڑیوں کو فوری طور پر ختم کروائیں۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں بھر پور طریقے سے جا ری رکھے ہوئے ہے اور انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے وا لا سٹاف ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کر رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹائونز اپنے اپنے علا قوں میں مو جو دقبرستانوں ،کباڑخانوں،ٹائر شاپس کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کر رہے ہیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...