جماعت اسلامی یوتھ لاہور کا ترکی کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب کے باہر مظاہرہ

17 جولائی 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ترکی کی فوج کے ایک ٹولے کی طرف سے وہاں کی عوامی ہر دل عزیز جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ عوام نے جس طرح باغی ٹولے کے ٹینکوںکے سامنے جرات مندی کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں ڈٹ جانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس پر ہم ترکی کی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پریس کلب لاہور میں ترکی کی جرات مند عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ کے صدرشاہد نوید ملک ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد ، سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ لاہور طاہرجاوید ، ملک عدنان اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔