سیکرٹری ہائوسنگ، ایم ڈی واسا کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، مون سون کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ سہیل شہزاد نے ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد کے ہمراہ شہر میں کیے گئے۔ مُون سُون کے حوالے سے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے واسا کی جانب سے کیے گئے سیوریج اور ڈرینج کی صفائی کے انتظامات کا معائینہ کیا اور شہر کہ بڑے ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کیا ۔ دونوں افسران نے کینٹ ڈرین،ستوکتلہ ڈرین،آئوٹ فال ڈرین،لکشمی چوک ڈرین کا بھی معائینہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مُون سُون کے دوران شہر کی تمام چھوٹی بڑی ڈرینوں پر صفائی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر تعینات کیا جائے ۔