عالمی تجارتی تنظیم کوہمارے مفادات کا خیال رکھنا چاہئے:چینی نمائندے کا جنیوا میں خطاب

17 جولائی 2016

جنیوا (آئی این پی) چین نے عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ چین کی برآمدات کیخلاف کئے گئے اینٹی ڈمپنگ اقدامات کے متبادل کارروائی ترک کردیں، رکن ممالک کو چینی تجارتی مفادات کا بھی خیال رکھنا چاہئے ۔ینی پروٹوکول آف اسیشن برائے عالمی تجارتی تنظیم کے آرٹیکل 15کے مطابق تمام رکن ممالک کو فی الحال متبادل کارروائیاں روک دینی چاہئیں۔ اور دسمبر 2016ء تک یہ قیمتیں برقراررہنی چاہئیں۔یہ بات چینی نمائندے نے عالمی تجارتی تنظیم کے اجلاس منعقدہ جنیوا سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 15 متبادل ممالک کو یہ اقدام کثیر الملکی تجارتی نظام کو قابل اعتماد بنانے اور اس کے تحفظ کیلئے زوردیتا ہے اور اس پر تمام رکن ممالک کو دسمبر 2013ء تک کاربند رہنا چاہئے ،چین مارکیٹ اکانومی ہے یا نہیں ،یہ ایک الگ بحث ہے جبکہ متبادل ممالک کی سوچ کو ختم کرنا دوسری بحث ہے ۔