اسلام آباد ایئرپورٹ کی تکمیل پھر تاخیر کا شکار 2016 کے بعد آپریشنل ہو گا : رپورٹ

17 جولائی 2016

اسلام آباد (آن لائن) نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی تکمیل پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور یہ تکمیل سال 2016 کے بعد ہی ممکن ہو سکتی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی تکمیل 2016 کے بعد عمل میں آ سکتی ہے تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا ہے ایوی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مقرر کردہ وقت کے اندر پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔