پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو انتظامی و مالی اختیارات الگ الگ تفویض کرنیکا فیصلہ

17 جولائی 2016

لاہور(نیوزرپورٹر)ٹیچنگ ہسپتالوں، خود مختار طبی اداروں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے انسٹی ٹیوشنز کے معاملات کو بہتر طریقہ سے چلانے ، کارکردگی میں اضا فہ اور روز مرہ مسائل کو فوری طو رپر حل کرنے کے لئے پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مالی اور انتظامی اختیارات الگ الگ تفویض کئے جا رہے ہیں تاکہ ہسپتالوں کو در پیش روزمرہ نوعیت کے مسائل کو فوری حل کرکے مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ اس سلسلہ میں ہفتہ کے دن سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںپارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، وائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد، پروفیسر حامد محمود بٹ اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت۔ اجلاس میں ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور خود مختار اداروں کے بورڈ آف مینجمنٹ کے مالی اور انتظامی اختیارات بارے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔