چمن:فائرنگ کا تبادلہ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار‘اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
چمن ( صباح نیوز)چمن میں فائرنگ کے تبادلے میں2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،چمن نئی آبادی محلہ مہاجر مولوی عبدالغنی میں 2ڈاکو دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹ رہے تھے کہ لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکوئوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس میں دونوں ڈاکوئوں کو گولی لگی اور زخمی حالت میں گرفتار کر لئے۔ ڈاکو آغا محمد اور محمد اشرف کے قبضے سے 2ٹی ٹی پسٹل اور میگزین برآمد جبکہ ایک عدد مسروقہ ہونڈا بھی برآمد کر لی گئی۔