جہانیاں:پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو ہلاک ،دو فرار‘اسلحہ برآمد
جہانیاں (آن لائن) جہانیاں کے نواحی گائوں چک166ڈبلیو بی میں پولیس مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ، دو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے اسلحہ برآمد،ڈاکو اشتہاری تھا جو کہ مختلف شہروں میں 20سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ، ڈی ایس پی طاہر مجید ملک۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک166ڈبلیو بی میں میاں چنوں کی پولیس کے ساتھ مقابلے میں اسلم ڈھولا اوڈھ نامی خطرناک اشتہاری ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ڈی ایس پی میاں چنوں طاہر مجید ملک نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکو میاں چنوں کے علاقہ میں واردات کرکے فرار ہوئے تھے جن کا ایس ایچ او شاہد نذیر وڑائچ پولیس پارٹی کے ہمراہ تعاقب کررہے تھے کہ چک نمبر166ڈبلیو بی کے قریب ڈاکوئوں کی پولیس پارٹی سے مڈ بھیڑ ہو گئی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو اسلم ڈھولا زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہسپتال جہانیاں میں طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔