شخصی آمریتوں نے ہمیشہ قوموں کو تباہ کیا: پیر اعجاز ہاشمی

17 جولائی 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے ترکی میں فوجی بغاوت پر افسوس اور اسے ناکام بنانے پر عوامی ردعمل پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام ، سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں سے جمہوری روایات کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔ جمہوریت ہی اداروں کو مضبوط بناسکتی اور عالمی سطح پر عوامی نمائندگی تسلیم کرواسکتی ہے۔ جس میں لوگوں کی آرا شامل ہوتی ہیں جبکہ شخصی آمریتوں نے قوموں اور ممالک کو ہمیشہ نقصان ہی پہنچایا ہے۔