ترک عوام نے یہودی سازش ناکام بنا کر تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا: قاری زوار بہادر
لاہور ( سپیشل رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ ترک عوام نے یہودی سازش کو ناکام بنا کراپنے ملک کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضا فہ کیا ہے پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہودی ونصاریٰ مشرق وسطیٰ میں مسلمان کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں عراق ،شام ،لیبیا،یمن اور افغانستان کا امن تباہ کرنے کے بعد اب ترکی ان کی نظروں میں کھٹکتا ہے۔