ترکی میں بغاوت کی ناکامی نیک شگون ہے: حامد رضا

17 جولائی 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمران اپنے ذاتی ملازموں کو الیکشن کمیشن کا رکن بنانا چاہتے ہیں ۔ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی نیک شگون ہے۔ فرانس میں دہشتگردی کا تازہ واقعہ قابل مذمت ہے۔ آرمی چیف کی تصاویر والے چند اشتہارات سے ڈری سہمی جمہوریت پر ترس آتا ہے۔ نواز حکومت عوام کے مسائل کے حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔