مقبوضہ کشمیر پر حکومتی پالیسی واضح نہیں: رانا نثار
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی حلقہ پی پی 161کے چیف کوآرڈی نیٹررانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر حکومت اپنی پالیسی کھل کر واضح نہیں کررہی ،کشمیریوں کی شہادتیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔