بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ میں بھرپور حصہ لیں گے: زبیر احمد
لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ ن پنجاب ٹریڈرز ونگ کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے کہا ہے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے بھارت خونریزی کو روکے ،بھارتی فورسزکی فائرنگ مسلسل جاری ہے شہادتوں کیساتھ بیسیوں مرد عورتوں اور بچوں کی آنکھیں ضائع ہو گئیں ۔ بھارتی پالیسیاں امن میں رکاوٹ ہیں عالمی برادری بھارت پر مذاکرات کیلئے دبائو ڈالے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی اپیل پر 20 جولائی کو تمام تاجر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ میں بھرپور حصہ لیں گی اور پر زور احتجاج کیا جائے گا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کا امتیازی رویہ افسوسناک ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی ہو رہی ہے ،کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کرنے سے کئی مسائل حل ہونگے۔