کشمیریوں کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: مرزا جاوید

17 جولائی 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر مرزا محمد جاوید نے کہا کہ نواز شریف کے ہر دور میں کشمیر کے مؤقف پر زیادہ کام ہوا ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیریوں کیلئے کوئی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ،کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے ہی امن قائم ہوگا۔