شاہدرہ: 8 جواری گرفتار، رقم برآمد
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر جوا کھیلتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کر لی ۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔