لاہور اور مانگا منڈی میں ٹریفک حادثات، فیکٹری مزدور سمیت2 افراد جاں بحق

17 جولائی 2016

لاہور+ مانگامنڈی (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار)تیز رفتار مزدا ڈالے نے فیکٹری مزدور کچل ڈالا۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد ظفر اللہ انجم شام کے وقت فیکٹری جا رہا تھا کہ جب وہ کوٹ اسد اللہ خاںملتان روڈ پر پہنچا تو پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار مزدا ڈالا نمبراس کے اوپر چڑھ گیا۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ ڈرائیور ڈالے سمیت فرا ر ہو گیا۔ متوفی کوٹ حق نواز تحصیل و ضلع رحیم یار خاں کا رہائشی بتایا جاتاہے۔ تھا نہ شفیق آباد کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا 23سالہ سلامت اور اس کا دوست موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے سلامت موقع پر دم تور گیا جبکہ اس کا دوست کا شف شدید زخمی ہوگیاجیسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںاس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقع کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔