گرانفروشی پر 32 دکانداروں کے چالان، 81 کو گرفتار کر لیا گیا

17 جولائی 2016

لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کے دوران921مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر32 دکانداروں کے چالان کیے اور32,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،45افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر81افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے30افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔