کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار کا اجلاس پرسوں طلب

17 جولائی 2016

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مقبوضہ کشمیر کے نہتے معصوم شہریوں پر بھارتی افواج کی بربریت اور وحشیانہ کاروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہائوس کا احتجاجی اجلاس پرسوں کیانی ہال میں منعقد ہو گا۔