ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 35 بنچ تشکیل
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور26 سنگل اور 9 ڈویژن تشکیل دے دیے گئے ہیں۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے6 ڈویژن اور18 سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویژن، 3 سنگل اور ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے3 سنگل اورایک ڈویژن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویژن اور2 سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے کیسوں پر سماعت کرینگے۔