منشیات فروش شراب سمیت گرفتار

17 جولائی 2016

فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور پولیس نے گھوم پھر کر شراب فروخت کرنے والے گروہ کے سرغنہ عشر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں ولائتی شراب کی ستر بوتلیں برآمد کر لیں۔ ملزم شرقپور اور اس کے نواح میں ایک عرصہ سے شراب کرنے کا دھندہ کر رہا تھا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارشاد احمد چوہان کو اطلاع ملی کی شرقپور سٹاپ کے قریب شراب فروش بڑی مقدار میں شراب کی بوتلیں لے کر گاہکوں کو سپلائی کرنے کے لیے جا رہا ہے جس پر پولیس پارٹی نے ناکہ بندی کرکے شراب فروش عشر مسیح کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ستر بوتلیں ولائتی شراب کی برآمد کر لیں ۔