ون ویلروں کے خلاف ایس پیز کی زیر نگرانی کارروائی جاری رہیگی: طیب حفیظ چیمہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی ون ویلنگ بارے شعور بیداری کی ایک ماہ کیلئے شروع کی گئی مہم دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ شہر میں شریفک کی روانی یقینی بنانے اور حادثات کی شرح میں کمی کیلئے ون ویلرز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی کریک ڈاؤن میں اب تک 2085 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں ون ویلروں کے خلاف ایس پیز کی نگرانی میں بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ عوامی مقامات پر لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کیلئے لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے۔