ساڑھے 7 ہزار اور 25000 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہوگی

17 جولائی 2016

لاہور( کامرس رپورٹر) 7500اور25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہو گی ۔ 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ کا ایک ، دوسرے انعام میں5لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں9300کے 1696انعامات ہیں۔25ہزار مالیت کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 5کروڑ کا ایک ، دوسرے انعام میںڈیڑھ کروڑ کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...