مالی سال2015-16 ء ہدف سے دگنا ریونیو وصول کیا:سعیداحمد

17 جولائی 2016

کوئٹہ ( این این آئی ) کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید احمد جدون نے کہا ہے کہ کسٹم نے تاجروں، سیکورٹی فورسز اور حکومت کے تعاون سے مالی سال 15-16میں 7ارب روپے کے ٹارگٹ سے دگنارویونیو حاصل کیا ہے تاجروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اینٹی سمگلنگ کارروائیوں سے سمگلروں میں کسٹم حکام کی رٹ اور ر صوبے میں قانونی تجارت کا فروغ قائم کرنے میں مدد ملی ہے تاریخ میں پہلی بار کسٹم کی جانب سے ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں دو کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے چودہ اگست تک تفتان بارڈر پر گیٹ اور تعزین و آرائش کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوںنے یہ بات ہفتے کو ماڈل کسٹم کلکٹر یٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی اور نما یاں کاکردگی دکھانے والے آفیسران میں تقسیم اسناد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ا س موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر جمال ترکئی ،موسیٰ کاکڑ چمن چیمبر آف کا مرس کے صدر، گڈز کلیئرنگ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر درانی ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر فرید ،اسسٹنٹ کلکٹر تفتان محبت خان مندوخیل ڈپٹی کلکٹر جہانزیب عباسی بھی موجود تھے ۔تقریب سے چیمبر آف کامرس کے صد ر جمال ترکئی اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر فرید احمد خان نے بھی خطاب کیا۔