بلغاریہ: پارلیمانی کمیٹی نے برقعہ ایکٹ کی منظوری دیدی

17 جولائی 2016

مانچسٹر ( چوہدری عارف پندھیر) بلغاریہ کی مذہب امور اورانسانی حقوق کی پارلیمانی کمیٹی نے برقعہ ایکٹ کی منظوری دیدی ہے۔جس کے تحت ملک میں برقعہ اوڑھنے کی پابندی ہوگی اس قانون کا اطلاق تمام سرکاری اداروں ،پبلک مقامات تعلیمی اداروں اور تمام دیگر جگہوں پر ہوگا قانون کے تحت ایسا لباس اوڑھنا ممنوع ہوگا جس سے انسانی شناخت نہ ہوسکے، تاہم ہیلتھ وجوہات ،پیشہ وارانہ امور کے لیے ضروری امور پر اسی کا اطلاق نہیں ہوگا،گھروں اور مذہبی مقامات بھی اس سے مستثنی ہونگے۔