افغانستان: سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 27 طالبان ہلاک، 26 زخمی

17 جولائی 2016
افغانستان: سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 27 طالبان ہلاک، 26 زخمی

کابل (آئی این پی) افغانستان کے مختلف صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 27طالبان ہلاک جبکہ26زخمی ہو گئے ۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن ننگر ہار ،نورستان، پکتیکا، غزنی ،فرح، جازجان ، تاحاراور ہلمند کے صوبوں میں کئے گئے، جھڑپوں میں ایک افغان فوجی بھی ہلاک ہوا ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں تشدد کے باعث افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ شہری ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے حوالے سے کمیٹی نے ہفتہ کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ سب سے بڑی تعداد میں صوبہ بغلان کے شہریوں نے ہجرت کی جو تشدد زدہ علاقہ ہے ۔