چین افریقی ممالک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے:کمشنر افریقن یونین

17 جولائی 2016

روانڈا (آئی این پی)چین افریقی ممالک کی ترقی اور تعمیر میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے ، وہ اس کے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے ہر قسم کا تعاون کررہا ہے ، افریقی ممالک بھی چین کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کررہے ہیں ، وہ ترقی کے اگلے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور صاف انرجی کی ترقی کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔ یہ بات افریقن یونین کی کمشنر برائے توانائی الہام محمود ابراہیم نے یہاں افریقی یونین کی 27ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ اس وقت تک خوشحالی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا جب تک اس کا انفراسٹرکچر ترقی یافتہ نہ ہو اور وہ صاف انرجی کے مرحلے میں داخل نہ ہو ، ہم چینی حکومت کے ساتھ شراکت داری کررہے ہیں جس کی وجہ سے چینی سرمایہ کار اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔