بھارت کی لاپتہ 17 افراد کی تلاش کیلئے ایران سے تعاون کی خواہش

17 جولائی 2016

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت نے کیرالا کے17 باشندوں کا پتہ چلانے میں ایران سے تعاون کی خواہش کی ہے جو کہ گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ لوگ اسلامک اسٹیٹ (داعش)میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے گے ہونگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ 17 کیرالائی باشندے بشمول خواتین و بچے اچانک غائب ہونے سے قبل ٹورسٹ ویزا پر ایران گئے تھے۔