شامی شہر حلب پر فضائی حملے‘ 5 بچوں سمیت 28 شہری ہلاک

17 جولائی 2016

حلب ( اے ایف پی) شام میں باغیوں کے زیرقبضہ شہر حلب پر فضائی حملوں سے 5بچوں سمیت28شہری ہلاک ہوگئے، انسانی حقوق کیلئے شامی مبصر کے مطابق بیرل بمبوں سے کئے گئے حملوں سے شہر لرز اٹھا ۔پرانے شہر کے علاقے باب النصر میں نصف شب کو کئے گئے فضائی حملے میں4 بچوں سمیت11شہری جبکہ علاقے فردوس میں7 شہری ہلاک ہوگئے ضلع صالحین میں دو خواتین اور بچے سمیت6افراد جبکہ دوسریے علاقوں میں4شہری جاں بحق ہوگئے ۔آبزر ویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے کہا کہ20افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں اور فائر جیٹ طیاروں نے حلب شہر پر دائرے کی شکل میں بیرل بمبوں سے فضائی حملے کئے۔