بھارتی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو کی قابل اعتراض تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو کی قابل اعتراض تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی جس پر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ہفتہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سمبھل نامی بھارتی شہری علاقہ کے لئے سماج وادی پارٹی کے صدر سبھا خیجارغوث کی رپورٹ پر مقامی پولیس نے اس نامعلو م شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ۔