حیدرآباد چیمبر کے ساتھ مضبوط تجا رتی مراسم ہیں :برائن ہیتھ

17 جولائی 2016

حیدرآباد (این این آئی)امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراﷲ کے خطبہ استقبالیہ کے جواب میں تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد تجارتی حب ہے اور میرا حیدرآباد کا یہ چو تھا دو رہ ہے ، پاکستان کے ساتھ دیرینہ تجا رتی تعلقات ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں ۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مضبوط تجا رتی مراسم ہیں ، امریکہ میں بزنس کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے ، حیدرآباد چیمبر کے ٹریڈ ڈیلی گیشن امریکہ میں تجا رتی نمائشوں اور کانفرنس میں شرکت کر تے رہے ہیں ، دونوں ممالک کے تجا رتی وفود کے تبا دلوں سے دوطرفہ تجا رت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ ، نو جوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا رجحان بڑھانے کے لئے حیدرآباد میں ITپارک قائم کرنے کی کوشش کریں گے ، امریکی قونصل جنرل نے مزید کہا ک پاکستان اور امریکہ کے سیا سی اور تجا رتی تعلقات مستحکم ہیں اور پاکستان امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی ہے ۔